ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل انجمن انجنئیرنگ کالج کے ارکانافیسٹ میں ہبلی کالج نے جیتی جنرل چمپئین شپ :انجمن کے طلبا کابھی بہترین مظاہرہ

بھٹکل انجمن انجنئیرنگ کالج کے ارکانافیسٹ میں ہبلی کالج نے جیتی جنرل چمپئین شپ :انجمن کے طلبا کابھی بہترین مظاہرہ

Mon, 03 Apr 2017 20:53:21    S.O. News Service

بھٹکل:3/اپریل(ایس اؤنیوز)انجمن انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی اینڈ مینجمنٹ بھٹکل کے شعبہ مینجمنٹ اسٹڈیز (ایم بی اے ) کے زیرا ہتمام مورخہ 2/اپریل کو کالج کیمپس میں’’arCANa‘‘کے موضوع پر منعقدہ قومی سطح کے  مینجمنٹ فسٹ میں ہبلی کی کے ایل ای کالج نے جنرل چمپئین شپ کا خطاب جیتا۔

انعامی تقریب میں انجمن کے الومنی واصما انٹرنیشنل ڈسچک جرمن کیچن جدہ کے فائنانس مینجر محمد یاسین عسکری نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ طلبا اپنی زندگی میں کامیاب ہونا چاہتے ہیں تو خود احتسابی کے ذریعہ اپنی غلطیوں کا اعتراف کرتے ہوئے اصلاح کی راہ اپنائیں۔ طلبا کو مستقبل روشنی بنانے کے لئے لازمی ہے کہ وہ تخلیقی ذہنیت سے کام لیں ۔انہوں نےاس موقع پر طلباء کوصلاح دی کہ تبادلہ خیال، گفتگواور خیالات کی ترسیل میں نرمی اور سنجیدگی ہو ،سخت لہجہ سے باز رہیں، شرین گفتار بن کر ہر ایک کا دل جیتنے کا مشورہ دیا۔انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کے صدر عبدالرحیم جوکاکو نے صدارت کی۔ارکانا یعنی Exquisite yourCANabilities(آپ اپنی صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ کرسکتے ہیں)کے مختلف ایونٹس میں جن طلبا نے شاندار مظاہر ہ کیا ان کی تفصیل کچھ اس طرح ہے۔

جنرل مینجمنٹ ایونٹ میں کے ایل ای کالج ہبلی کی طالبہ آفرین عظمیٰ سنشی اول اور انجمن بی بی اے اینڈ بی سی اے کالج کے طلبا نبان دامودی اور محمدر جیم نے دوم مقام حاصل کیا ، اسٹراجیک سی ایس آرایونٹ میں سمیتا پاٹل ، کے ایل ای ہبلی اول۔ تمیم آراء ، انجمن بی بی اے کالج دوم ۔بزنس پلان ایونٹ میں کے ایل ای کالج ہبلی کے اربازسمیع اور سفیان خان اول اور انجمن انجنئیرنگ کالج بھٹکل کی طالبات فاطمہ ریم اور آرزو دوم۔ ویلتھ مینجمنٹ میں انجمن انجنئیرنگ کالج بھٹکل کے شائق اور ندیم اول جب کہ انجمن بی بی اے کالج کے محمد فیضان اور عبدالحق نے دوم مقام حاصل کیا۔ سدھیندرا کالج بھٹکل کی اپوروا پربھو نے بیسٹ مینجر کا خطاب جیتا۔

قومی سطح کے فیسٹ میں کیرلا، گوا ، کرناٹکا سمیت ملک بھر کی 16کالجوں کے 130طلبا نے شرکت کرتے ہوئے بہترین مظاہرہ پیش کیا۔ اس موقع پر کالج بورڈ سکریٹری جاوید حسین آرمار، اسکول بورڈ سکریٹری آصف دامودی ، پرنسپال ڈاکٹر مشتاق بھاوی کٹی ، نائب پرنسپال پال چندرا، ایم بی جے کے صدر شعبہ زاہد کھروری ، فیسٹ کے ناظم محمد وقاص برماور وغیرہ موجود تھے۔


Share: